19 مارچ، 2026، 2:48 PM

وعدہ صادق4 آپریشن، صہیونی اور امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے

وعدہ صادق4 آپریشن، صہیونی اور امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے

وعدہ صادق4 آپریشن کے 64ویں مرحلے میں ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین اور خلیج فارس کے ممالک میں صہیونی اور امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ و اسرائیل کی جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہوتے ہی ایرانی مسلح افواج نے دشمن کی تنصیبات شدید حملے کیے ہیں۔ گزشتہ بیس دن کی پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی فوجی ماہرین نے ایران کی قومی مزاحمت اور دفاعی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا۔ یہ جنگ اب امریکی–صہیونی اتحاد اور صہیونی حکومت کے اندرونی استحکام کے لیے ایک کڑا امتحان بن چکی ہے۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ جنگ کا بیسواں دن یا تو نئے فریقوں کی شمولیت کا باعث بن سکتا ہے یا پھر مغرب پر مسلط کی جانے والی امن کوششوں کا آغاز ثابت ہوسکتا ہے۔

ایرانی مسلح افواج نے وعدہ صادق4 آپریشن کے تحت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں اور خلیج فارس میں واقع صہیونی اور امریکی فوج کی تنصیبات پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔ ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوج کو ایندھن فراہم کرنے والے مراکز میں آگ بھڑک اٹھی۔ 

دشمن کے اہداف پر بھرپور حملے جاری رہیں گے، ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر

خاتم الانبیا مرکزی دفاعی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ دشمن کی ایک سنگین غلطی ہے، جس کا جواب شروع ہو چکا ہے اور ابھی مکمل نہیں ہوا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن نے اسلامی جمہوری ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر ایک بڑا اسٹریٹجک غلط قدم اٹھایا ہے۔ اس جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دیا جا رہا ہے اور یہ کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

ترجمان نے سخت لہجے میں متنبہ کیا کہ اگر ایران کے توانائی کے ڈھانچے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی مسلح افواج جوابی کارروائی کو دشمن اور اس کے اتحادیوں کے توانائی کے تمام بنیادی مراکز کی مکمل تباہی تک جاری رکھیں گی۔

ان کے مطابق آئندہ حملے موجودہ کارروائیوں سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوں گے۔

تل ابیب میں خطرے کے سائرن فعال

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب اور اس کے اطراف میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، جبکہ صہیونی داخلی محاذ نے ایرانی میزائلوں کی نشاندہی کی تصدیق کرتے ہوئے آبادکاروں کو فوری طور پر پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت جاری کی۔

News ID 1938574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha